مری(نامہ نگار خصوصی) یہاں رمضان بازار سے چینی،گھی ،آٹا ،چکن غائب ہیں جبکہ غیر معیاری پھل اور سبزیاں عام مارکیٹ سے بھی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اسسال مری میں سستا رمضان بازار صرف خانہ پری کے لیئے ہی لگایا گیا ہے جو غریب اورکم آمدن والے افراد کیلئے ایک مذاق بن چکا ہے۔ غیر معیاری اشیاء کی فروخت سے سستا رمضان بازار اپنے مقاصد پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ تحصیل انتظامیہ تقریباً دس لاکھ کی آبادی کیلئے ایک سستارمضان بازارلگا کر منظر سے غائب ہے جس کے باعث عام بازاروں میں بھی تاجر من مانے نرخ وصول کرہے ہیں جہاں بڑا گوشت 650 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے چکن 270 اور سبزیاں بھی من پسندنرخوں تک پہنچی ہوی ہیں۔عوام کے مطابق مقامی انتظامیہ کا اعلیٰ حکام بھی نو فوری نوٹس لینے میں بے بس لنظر آتے ہیں۔
سستا رمضان بازار مری لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام
Apr 16, 2021