جہلم(نامہ نگار)منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے جادہ چوک تا شاندار چوک، کچہری چوک تا میجر اکرم شہید روڈ، محمدی چوک تا کالا گیٹ، کالا گوجراں ریلوے پھاٹک تا بخاری چوک ، کچہری چو ک تا چک دولت سمیت اندرون شہر کی سڑکیں گہر ے گڑھوں میں تبدیل، سڑکیں بارشوں کے موسم میںتالابوں کی منظرکشی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔