گوجرخان (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجراں گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے دی گئی ایف آئی آر میں ان سمیت دیگر تاجر رہنماؤں خواجہ آصف،مرزا تیمور وارثی کے خلاف انتہائی بھونڈے انداز میں ایف آئی آر درج کرنا سوچی سمجھی سازش ہے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہم نے مظاہرین اور پولیس کے مابین پل کا کردار ادا کیا جس کی وجہ سے گوجرخان واحد اسٹیشن ہے جہاں دھرنا کے شرکا پرامن طور پر منتشر ہوگئے ہم دو دن سے ٹریفک بلاک میں پھنسے ہوئے لوگوں کو کھانا پینا مہیا کرتے رہے گوجرخا ن میں ماحول پرامن رکھنے کی کوششوں سے ایس پی صدر،اے ایس پی گوجر خان،ڈی ایس پی کہوٹہ،ایس ایچ او گوجرخان بخوبی آگاہ ہیں ہماری محنت کا یہ صلہ دیا گیا ہے تاجر رہنماؤں کو اس جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد کرنے کے پس پردہ کوئی اور سازش ہے راجہ محمد جواد نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس اپنے دعوے کو سچا ثابت کرتے ہوئے وہ ویڈیو کلپ سامنے لائے جسے بنیاد بنایا گیا کہ ہم نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہم مسلح تھے انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر فوری طور پر واپس لے کر اصل حقائق سامنے لانے کے لئے انکوائری کرائی جائے بصورت دیگر حالات کی ذمہ دار انتظامیہ اور گوجرخان پولیس ہو گی۔
تاجر رہنماؤں کیخلاف ایف آئی آر سوچی سمجھی سازش ہے : راجہ جواد
Apr 16, 2021