نواز شریف‘ مریم کی اپیلیں خصوصی  بنچ کی عدم تشکیل پر مقرر نہ کی جاسکیں رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ 

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر رجسڑار آفس کی پالیسی رپورٹ میں خصوصی بینچ کی عدم تشکیل اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔ رجسٹرار آفس کی رپورٹ کے بعد 28 اپریل کو اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں۔  سزائوں کیخلاف فوجداری اپیلیں جلد نمٹانے کے لیے جون 2020ء  میں پالیسی مرتب کی گئی۔ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ہر فوجداری اپیل کو نوے دن میں نمٹایا جائے گا۔ احتساب عدالت سے سزا کیخلاف 27 اپیلیں اس بینچ میں زیر التوا ہیں۔ سب سے پرانی اپیل 2014 کی زیر التوا ہے۔ تمام زیرالتوا اپیلوں کی پیپر بکس تیار ہیں۔ پالیسی کے مطابق نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں دسمبر 2020 میں مقرر ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن