واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے انتخابات میں مداخلت اور سائبر حملوں کے الزام پر روس پر مزید معاشی پابندیاں عائدکر دیں ہیں۔ روسی سفارتکاروں کو نکالنے کا بھی اعلان کر دیا۔ روس نے کہا ہے کہ واشنگٹن سمجھ لے دنیا اس کی اجارہ داری تسلیم نہیں کرتی۔ امریکہ کو جلد جارحانہ جواب دیا جائیگا۔
روس پر مزید امریکی پابندیاں: جلد جارجانہ جواب دیا جائیگا: ماسکو
Apr 16, 2021