وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی سے شعیب صدیقی کی ملاقات ، آئی ٹی کے حوالے سے گفتگو 

Apr 16, 2021

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی سے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی نے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران ریلوے اور آئی ٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ملاقات کے بعد ریلوے اور این ٹی سی کا مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ مفاہمتی یاداشت میں آئی ٹی کا سسٹم اب این ٹی سی کر ے گی جس کی مد د سے پاکستان ریلوے کی ریل کی ای ٹکٹنگ، ریل کی نقل و حرکت اور ریلوے کی تمام ایپس این ٹی سی کے ڈیٹا سسٹم پر منتقل کر دی جائے گی ۔اس سے پہلے آئی ٹی سسٹم پاکستان ریلوے کا تھا ۔ مفاہمتی یاداشت کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی ، سیکرٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی، سیکر ٹر ی ریلوے بورڈ ظفر زمان رانجھا،ڈی جی کورڈنیشن برگیڈیر (ر)امجد علی ودیگر اعلی عہدایدارن شامل تھے۔ این ٹی سی کی جانب سے وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شیعب صدیقی ، برگیڈیر)ر(وقاررشید خان،مینجنگ ڈایر یکٹر،انجینئر میراج گل،سی ٹی او،محمد اعظم غفور ،ڈائر یکٹر آئی ٹی شامل تھے۔

مزیدخبریں