زرمبادلہ کے ذخائر میں 2ارب 45کروڑ9لاکھ ڈالر ز کا اضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)یورو بانڈز کے 2.5ارب موصول ہونے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں 2ارب 54کروڑ 9لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق9اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران یورو بانڈز کی فروخت کے بعد مجموعی ذخائر کی مالیت 20ارب 67کروڑ94 لاکھ ڈالر کی سطح سے بڑھ کر23ارب 22کروڑ3 لاکھ ڈالر پر آگئے ۔مرکزی بینک کے ذخائر میں 2ارب 57کروڑ92لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 13ارب 52کروڑ 72لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16ارب 10کروڑ 64لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ذخائر 3کروڑ83لاکھ ڈالر کمی سے7 ارب15 کروڑ22 لاکھ ڈالرز سے گھٹ کر 7 ارب11 کروڑ39 لاکھ ڈالرز رہ گئے۔

ای پیپر دی نیشن