بیجنگ ( شہنوا ) چین کی وزارت تجارت کے پندرہ اپریل کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں چین میں حقیقی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت302.47 بیلین یوان بنی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں انتالیس اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔ملک میں غیرملکی سرمایے سے قائم نئے کاروباری اداروں کی تعداد10263 رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے سینتالیس اعشاریہ آٹھ فیصد زیا دہ ہے ۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک،آسیان اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 58.2%، 60% اور 7.5%کا اضافہ ہوا۔ وزارت تجارت کے ترجمان گاو فنگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں چین امریکہ تجارت تیزی سے بڑھی جس میں چین کی امریکہ کوبرآمدات میں62.7%جبکہ امریکہ سے چین میں درآمدات میں 57.9% اضافہ ہوا۔
پہلی سہ ماہی میں چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں انتالیس اعشاریہ نو فیصد کا اضافہ
Apr 16, 2021