جرمنی ،پاکستانی سفارتخانے برلن میں فٹبال انکیو قائم

Apr 16, 2021

برلن(پی پی آئی) جرمنی میں واقع پاکستانی ایمبیسی کے اندر ایک فٹبال انکلیو قائم کر دیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں اس کھیل کو فروغ دینے کیلئے آگاہی بڑھانا ہے۔اس فٹبال انکلیو کا افتتاح جرمنی کے دورے پر گئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کیا۔ یاد رہے کہ ہر سال تقریباً پچاس لاکھ سے زائد فٹبال پاکستان سے جرمنی بھیجے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ نہ صرف جرمنی بلکہ یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک میں بھی پاکستان کے اندر تیار ہونے والے فٹبالز اپنے معیار اور پائیداری کی وجہ سے مشہور ہیں۔پاکستانی سفارتخانے میں بنائے گئے انکلیو میں فٹبال کے نمونے، ان کی تاریخ اور پروڈکشن کے مختلف مراحل کو عیاں کیا گیا ہے جس سے فٹبال خریدنے والے پاکستان کی پروڈکٹ کے معیار اور پرفارمنس کو سمجھ سکیں۔

مزیدخبریں