سپریم کو رٹ کااسلام آباد کی چھ سٹیل ملز کو بنک گارنٹی واپس کرنے کا حکم 

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے تجاوزات اور صنعتوں کی ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس میں اسلام آباد کی چھ سٹیل ملز کو بنک گارنٹی واپس کرنے کا حکم جبکہ سی ڈی اے کو چھ پارکنگ پلازوں کے منصوبے کیلئے تین ماہ کا وقت دیدیا چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے مقدمات کی سماعت کی سی ڈی اے کے ممبر فنانس عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ چھ پارکنگ پلازوں کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں ابتدائی طور پر تین پارکنگ پلازے بلیو ایریا جبکہ ایف ٹن,ایف 6 اور ایف ایٹ میں ایک ایک پلازہ بنائیں گے دوسرے مرحلے میں ضرورت کے مطابق پارکنگ پلازوں کی تعداد کو بڑھائیں گے چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ سروس لین میں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہییبلیو ایریا جا کر دیکھیں سروس لین کم اور پارکنگ کی جگہ زیادہ لگتی ہے عدالت کے استفسار پر سی ڈی اے کے وکیل نے بتایا کہ چیئرمین سی ڈی اے کو کرونا ہوگیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سی ڈی اے کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت تین ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔ 

ای پیپر دی نیشن