اسلام آباد(نیوزرپورٹر)ملک کے مختلف علاقوں کی طرح راولپنڈی اسلام آباد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج)جمعہ کے روز بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیر اور مشرقی بلو چستان میں آندھی/تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پرژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختو نخوا، بالائی و وسطی پنجاب،اسلام آباد، گلگت بلتستان ، کشمیر اورشمال مشرقی بلو چستان کے اضلاع میں بارش ہو ئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخوا میں مالم جبہ کے مقام پر 19 ملی میٹر ہوئی۔ اس کے علاوہ دیر اپر 18،لوئر 17، کالام 17، میر کھا نی ،پاراچنار،سیدو شریف12، پشاور (ائیر پورٹ 11،سٹی 10)، پٹن ،چراٹ 09، چترال ،تخت بائی08، دروش 06، کاکول ،بالاکوٹ03، بنوں01، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد (ائیرپورٹ17، زیرو پو ائنٹ08، گو لڑہ 07، بوکرہ 06، سید پور 05)، پنجاب میں چکوال07 ، راولپنڈی ( چکلالہ07، شمس آباد 06)، مری ، نور پور تھل 06، اٹک 05، لاہور(ائیرپورٹ05)،جو ہر آباد، ٹو بہ ٹیک سنگھ 02، کشمیر: راولاکوٹ 12،مظفر آباد(سٹی، ائیر پورٹ08)، گڑھی دوپٹہ 06،کو ٹلی 05، بلو چستان میں کوئٹہ (سٹی 02، سمنگلی 01)، نو کنڈی01 اور گلگت بلتستان میں گوپس کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان42،بہاولنگر، حیدر آباد،خانپور، لاڑکانہ،موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔