بیجنگ(شِنہوا)چین کے اسٹیٹ کونسل کے ایک ایگزیکٹو اجلاس میں مقامی مارکیٹ کے اداروں کے اندراج کے انتظامات پر ایک قاعدے کا مسودہ منظور کیا ہے جس کا مقصد مارکیٹ کے ترقی پذیر اداروں کے تحفظ کیلئے قانون کی حکمرانی اور شفاف مقابلے کو فروغ دیناہے۔وزیراعظم لی کھ چھیانگ کی زیرصدارت منعقدہ اجلاس کے مطابق13ویں 5 سالہ منصوبہ(2016سے2020) کے عرصے کے دوران 6کروڑ سے زائد نئے مارکیٹ ادارے شامل ہوئے،اس سے معاشی مضبوطی کو فروغ ملاہے اور متعدد ملازمتیں پیدا ہوئی ہیں۔اجلاس میں کہا گیا کہ چین اپنی اصلاحات کو فروغ دینا جاری رکھے گا جس میں انتظامات آسان بنانے اور طاقت تفویض کرنے، قواعد میں بہتری لانے، خدمات کی تجدید کرنے اور مارکیٹ اداروں کے اندراج کے انتظام کا نظام بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔اس مسودے میں کمپنیوں، انفرادی ملکیت والے کاروبار اور کسان کوآپریٹیو سمیت متعدد مارکیٹ اداروں کے اندراج کے بارے میں متفقہ ضابطوں کے تفصیلی اقدامات ہیں۔مسودے نے درخواست کے مواد اور طریقہ کار دونوں کو ہموار کرکے مارکیٹ اداروں کے اندراج کو مزید آسان بنا دیاہے۔
چین کی مارکیٹ اداروں کے تحفظ کیلئے قانون پرعملدرآمد کی پیش کش
Apr 16, 2021