ٹورنٹو(این این آئی )کینیڈا نے 90 ہزار غیرملکی طلبہ اور ورکرز کو مستقل رہائش دینے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا میں بعض پاکستانی طلبہ کو بھی سہولت ملنے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امیگریشن وزیر نے کہاکہ کرونا وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کو مستقل رہائش دی جائے گی۔ مستقل رہائش کا پروگرام 6 مئی سے نافذ العمل ہوگا۔