کراچی(نیوز رپورٹر )ملک کی موجود ہ صورتحال میں افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنے کے لئے اہلسنت قائدین کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جے یو پی و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر،سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا،سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی ،خواجہ قطب الدین فریدی ،ایم پی اے میاں جلیل احمد شرقپوری ،خواجہ مدثر تونسوی، نعیم سیالوی اوردیگرنے اعلیٰ حکومتی عہدیداران سے بھی رابطہ کرکے معاملات سلجھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔قائدین نے اس حوالے سے ٹی ایل پی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ موجودہ سنگین صورتحال کا درمیانی راستہ نکالا جاسکے۔