میرپور ماتھیلو ( نمائندہ نوائے وقت ) جروار پولیس اسٹیشن کی حدود میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، ہنگامہ آرائی مقدمہ کی دوسری سماعت کے دوران گھوٹکی کی ماڈل کورٹ میرپور ماتھیلو پیش ہوئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کی گئی، جبکہ حلیم عادل شیخ نے صحت جرم سے انکار کردیا، مقدمے میں سرکار کی جانب سے مدعی شیرخان بوزدارعدالت پیش نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے سماعت 26 مئی تک ملتوی کردی گئی ، حلیم عادل شیخ پرحلقہ این اے 205 پرضمنی انتخابات 2019 ء کے دوران سرکارکی مدعیت میں تھانہ جروار پر درج کیا گیاتھا، عدالت سے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے کووڈ19کے 60 ارب روپے دیئے جبکہ فی کس بارہ ہزار، حفاظتی کٹس، ادویات ودیگر چیزیں مہیا کی گئی، انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ صرف جہاز پر دورے کرتے ڈرامہ بازیاں کرتے ہیں ،لیکن وزیراعظم پاکستان عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں۔
گھوٹکی ہنگامہ آرائی کیس، حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد
Apr 16, 2021