گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ‘شاہ عبدالحق

Apr 16, 2021

کراچی (نیوزرپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری ،ڈاکٹر عبد الوہاب قادری، علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ پیر سید عبد القادر شیرازی،مولانا ابرار احمد رحمانی ،علامہ نسیم احمد صدیقی،سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری،مفتی سید عبد الحق سیفی،علامہ کامران قادری ،مولانا الطاف قادری ،علامہ اکرام المصطفیٰ ،عبد اللہ میمن ،شفیع رانانے اپنی مشترکہ بیان میں کہا کہ فرانس میں سرکاری سطح پر حضور نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کر کے امت مسلمہ کی دل آزاری کی گئی۔اس اہانت پر خاموش نہیں رہا جا سکتا ۔ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت گستاخوں سے تعلق کیو ں ختم نہیں کرنا چاہتی؟ ۔حکمرانوں نے فرانسی سفیر کو نکال کر دنیا کو سخت پیغام نہ دیا تو گستاخی کرنے والوںکے حوصلے مزید بڑھیں گے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ملک کسی محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا کوئی ایسا اقدام نہ کیا جائے جس سے انتشار و بد امنی پھیلے۔

مزیدخبریں