میلسی(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے رہنمائمحمد جاوید خان جوئیہ نے کہا ہے کہ ایم این اے اورنگزیب خان کھچی اور صوبائی وزیر جہانزیب خان کھچی نے میلسی سائیفن کے مختلف پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبے دیکر اہل علاقہ کی 50 سالہ محرومیوں کا خاتمہ کر دیا ہے موضع چدھڑ بھنڈا کے گرلز پرائمری سکول کو مڈل کا درجہ دلوایا گیا ہے جس پر اضافی کمروں کی تعمیر جاری ہے انہوں نے کہا کہ کھچی برادران نے وسائل کا رخ دیہاتوں کی پسماندگی کے خاتمے کی جانب موڑ دیا ہے ۔