نمبرون  بلے باز پر خوش ، اصل ہدف ٹیسٹ کا نمبر ون بننا ہ ہے، بابر اعظم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نمبر ون بلے باز بننے کے بعد اگلا ہدف اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہوگا،ٹی ٹونٹی کی عالمی پلیئرز رینکنگ میں بھی نمبر ون بن چکا ،مگر اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے،ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میںقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل پلیئرز رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود بیٹسمین بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف جیسے مایہ ناز کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تینوں کرکٹرز ہمیشہ پاکستان کی کرکٹ کے روشن ستارے رہیں گے۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ اب ان کا اگلا ہدف اس درجہ بندی کو برقرار رکھنا ہوگا، کوشش کریں گے کہ وہ سخت محنت اور یکسوئی کا مظاہرہ کریں۔سر ویو رچرڈز نے جنوری1984 سے اکتوبر1988 تک جبکہ ویرات کوہلی نے 1258 روز تک یہ پوزیشن اپنے پاس رکھی۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس سے قبل ٹی ٹونٹی کی عالمی پلیئرز رینکنگ میں بھی نمبر ون بن چکے ہیں مگر ان کا اصل ہدف ٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بننا ہے کیونکہ کسی بھی کرکٹر کی صلاحیتوں کا اصل امتحان تو ٹیسٹ کرکٹ ہی ہے۔بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام کے  حصول کے لیے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور کوشش ہوگی کہ عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال ان لمحات سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے 18 ماہ بعدپاکستان ایشیائ￿  کا وہ واحد ملک بن گیا ہے کہ جس نے جنوبی افریقہ کو اس کی اپنی سرزمین پر دوسری مرتبہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں شکست دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن