اسلام آباد(نا مہ نگار)سیدہ فاطمہؓ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے:ایم ایس اوسیدہ فاطمہؓ کے کردار و افکار کو اپنا کر امت مسلمہ کی خواتین دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتیں ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی ترجمان ایم ایس اوپاکستان اعزاز الحق عباسی نے 3رمضان یوم وفات سیدہ فاطمہ کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا سیدہ فاطمہ کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لیے مشعل راہ ہے آپ نے اپنی زندگی دین متین کے سنہری اصولوں کے مطابق گزاری اور وفات سے قبل جنازے کو اندھیرے میں لے جانے کی وصیت فرما کر امت مسلمہ کی بیٹیوں کو حیا اور پردے کا پیغام دیا آج ضرورت اس امر کی ہے کے انکی سیرت و کردار کو اپنا کر معاشرے کو فلاحی اور اسلامی معاشرہ بنانے کے لیے اپنی اولاد کی تربیت سیدہ فاطمہ کی طرز پر کی جائے انکا مزید کہنا تھا کے حضور علیہ السلام نے سیدہ فاطمہ کو خاتون جنت کی بشارت سنائی ۔ 3رمضان یوم وفات سیدہ فاطمہ کی مناسبت سے جاری اپنے بیان میں کیا انکا مزید کہنا تھا سیدہ فاطمہ کی حیات طیبہ مسلم خواتین کے لیے مشعل راہ ہے آپ نے اپنی زندگی دین متین کے سنہری اصولوں کے مطابق گزاری۔