شہبازشریف کی ضمانت منظورہوناحق اورسچ کی فتح ہے، پرویزخان

Apr 16, 2021

 راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری اورسابق رکن قومی اسمبلی حاجی پرویزخان نے کہاہے کہ میاں محمدشہبازشریف کی لاہورہائیکورٹ سے ضمانت منظورہوناحق اورسچ کی فتح ہے، تین سال ہونے کوہیں موجودہ حکمرانوں کی ایماء پرنیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں حمزہ شہباز کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات میں ایک پائی بھی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی گزشتہ دوسالوں سے معززعدالتوں سے ہی مسلم لیگ ن کے قائدین کوانصاف مل رہاہے  ڈسکہ کے این اے 75کاالیکشن ہارنے کے بعدپی ٹی آئی کی حکومت بوکھلاچکی ہے کیونکہ اسے پتہ چل گیاہے کہ مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نوازشریف کابیانیہ پاکستان کے عوام کے دلوں کی ترجمانی کررہاہے ۔

مزیدخبریں