الاحسان ویلفیئر فانڈیشن کے زیر اہتمام92غرباء میں رمضان پیکیج تقسیم 

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)الاحسان ویلفیئر فانڈیشن اسلام آباد (رجسٹرڈ)کے تحت گذشتہ روز تنظیم کے صدر راشد شیخ اور جنرل سیکریٹری آصف حبیب کی نگرانی میں راولپنڈی اسلام آباد کے 92غریب و نادار مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج تقسیم کیا گیا۔ رمضان راشن پیکج جو افطار الصائمین کے نام سے تقسیم کیا گیا گھریلو استعمال کی 15اشیائے ضروریہ پر مشتمل تھا۔ جو ایک متوسط فیملی کے لئے مکمل سپورٹ کرتا ہے۔راشن کی تقسیم کے موقع پر فانڈیشن کے صدر راشد شیخ نے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فانڈیشن اسلام آباد رجسٹرڈ معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ کیلئے گذشتہ کئی سالوں سے کام کر رہی ہے ۔اس موقع پرالاحسان ویلفیئر فانڈیشن کے ذمہ داران سید شاہنواز حسن، سید امتیاز احمد شاہ، چوہدری عبید الرحمان، چوہدری رفاقت، چوہدری محمد اسحاق، محمد جنید ا ور دیگربھی موجود تھے۔لوگوں نے راشن وصول کرتے ہوئے الاحسان کے اس اقدام کو بہت سراہا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

ای پیپر دی نیشن