ملتان (خصوصی رپورٹر) نشتر ہسپتال کی شعبہ پرچیز میں ایک ڈاکٹر کا من پسند افراد کو "خاص مراعات" کے بدلے ایک لاکھ روپے سے زائد کا کوٹیشن ورک دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔نشتر ہسپتال کے ایک ملازم نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ شعبہ پرچیز میں ڈاکٹر نبیل نامی کو ایم ایس ڈاکٹر شاہد بخاری نے کوٹیشن ورک پر کام کرنے کی ڈیوٹی لگائی ہوئی ہے۔یہ ڈاکٹر اپنی مرضی سے آئے روز طلحہ انٹر پرائیزر۔ارسلان انٹر پرائزر۔ رانا ٹریڈر وغیرہ کو دو لاکھ سے نیچے تک کوٹیشن ورک پر کام دیتا ہے۔جن سے اسکے بدلے خاص مراعات بھی حاصل کی جاتی ہے۔ جس پر نشتر ہسپتال کے دیگر ٹھیکیداروں نے بلاوجہ تنگ کرنے پر اینٹی کرپشن سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ اس بارے میں جب ڈاکٹر نبیل سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھ پر تمام لگائے گئے تمام الزامات غلط ہیں۔
نشتر شعبہ پرچیز میں ڈاکٹرکامن پسند افراد کو کو ٹیشنز ورک دینے کا انکشاف
Apr 16, 2021