بااثرافرادنے کرین لگاکر نہروں  سے ریت نکالنا  شروع کر دی

Apr 16, 2021

میلسی(نمائندہ نوائے وقت)معدنیات کے ٹھیکیداروں نے ٹھیکہ کی مدت ختم ہو جانے کے باوجود نہروں سے ریت نکال کر بھاری قیمت پر فروخت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور فدہ نہر ، نہر فتح پور جلہ جیم اور دیگر راجبائوں میں بااثر افراد نے بھاری کرینیں منگوا کر ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے ریت نکالنے کا سلسلہ زور و شور سے جاری رکھا ہوا ہے اور کسی بھی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ریت نکالی جا رہی ہے مفت نکالی جانیوالی ریت کی ایک ٹرالی 3ہزار روپے سے زائد میں عمارتی میٹریل ڈیلروں اور دیگر افراد کو فروخت کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں