کابل‘ اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ‘خبرنگار) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ کیا۔ کابل میں اشرف غنی‘ عبداﷲ عبداللہ اور امریکی فوجیوں سے ملاقات کیں۔ انتھونی بلنکن نے کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کا مطلب امریکہ افغانستان کے تعلقات کا خاتمہ نہیں۔ دورے کا مقصد افغانستان سے امریکہ کی وابستگی کا اظہار کرنا ہے۔ شراکت بدل رہی ہے۔ لیکن شراکت داری پائیدار ہے۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ امریکی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور اپنی ترجیحات کو ترتیب دے رہے ہیں۔ امریکہ نے یکم مئی سے 11ستمبر تک اپنی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
غیر اعلانیہ دورہ کابل: انخلا کا مطلب افغانستان سے تعلقات کا خاتمہ نہیں:امریکی وزیر خارجہ
Apr 16, 2021