انقرہ (نیٹ نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان اور ان کی اہلیہ خاتون اول امینہ اردگان کی عام شہری کے گھر میں افطار کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ترکی اردو نامی ٹویٹر ہینڈل پر ترک صدر اور ان کی اہلیہ کی چند تصاویر شیئر کی گئیں جن میں ان دونوں نے نہ صرف ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی اور اہلخانہ کے ساتھ افطار کیا بلکہ اس موقع پر بچوں کو تحائف بھی دئیے۔ صدر رجب طیب اردگان اور خاتون اول امینہ اردگان نے ایک عام شہری کے گھر پر افطار میں شرکت کی اور اہل خانہ کے ساتھ افطار کیا۔ افطار کے بعد ترک صدر اور خاتون اول نے اہلخانہ سے چائے کی نشست پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ترک صدراور خاتون اول کی عام شہری کے گھر پر افطارمیں شرکت
Apr 16, 2021