لاہور (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی وزیراعظم شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے اپنی جماعت کے نام تحریری پیغام دیا ہے جس میں کہا گیا ہے اپیل کرتا ہوں کہ ملکی مفاد اور عوام یک خاطرکوئی غیرقانونی قدم نہ اٹھایا جائے۔ تمام احتجاجی جلسے‘ روڈ بلاک فی الفور ختم کئے جائیں۔ تمام کارکن اپنے اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا جائے۔ مرکز و مسجد رحمت اللعالمین کے باہر احتجاج اور دھرنا ختم کر دیا جائے۔