کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ٹی ایل پی سندھ کے امیر رضی حسین نے قیادت سے فوری طور پر حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔ رضی حسین نے کہا ہے کہ سعد رضوی نے اپنی ضد نہ چھوڑی اور بات چیت نہ کی تو ہم پارٹی چھوڑ دیں گے۔ مسائل سڑکوں پر نہیں بات چیت سے حل ہونگے۔