کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 23.22 ارب ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2 اپریل سے 9 اپریل کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ مرکزی بینک کے مطابق اس وقت ملک مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر ہیں جن میں سے اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 10 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 11 کروڑ ڈالر ہیں۔