آرمی چیف کا فوجی فائونڈیشن ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، امریکی ناظم الامور کی ملاقات

اسلام آباد (خبرنگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز میں 100بستر کے ہسپتال اور سکول آف نرسنگ کا افتتاح کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز آمد پر ایم ڈی وقار احمد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے فوجی فاؤنڈیشن کو بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے فوجی فاؤنڈیشن 1954 سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ ریٹائرڈ فوجیوں کی فلاح کیلئے قائم ادارے سے لاکھوں سویلینز بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں  آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کی  ناظم الامور  انجیلا ایگلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور‘ خطے میں سکیورٹی کی صورتحال‘ افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ  سے صدر جوبائیڈن کے ستمبر 2021ء تک افغانستان سے  امریکی  افواج کے انخلا کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال‘ مستحکم اور پرامن افغانستان پاکستان اور خطے کے بہترین  مفاد میں ہے۔ امید ہے مستقبل میں پاک امریکہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔ امریکی ناظم الامور نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور افغان  امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن کیلئے امریکہ تعاون جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...