حکومت نے جماعت اول سے ہشتم تک امتحان لینے کا فیصلہ کرلیا

Apr 16, 2021

ملتان(خصوصی رپورٹر) ورلڈ بنک کی امداد رکنے کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے سکولوں میں سالانہ امتحانات نہ لینے کا فیصلہ واپس لے لیاہے اور اب نئے فیصلہ کے مطابق کلاس اول سے کلاس 8 تک امتحانات 18 مئی سے 31 مئی تک سکولز میں ہوں گے۔کلاس اول اور دوسری کا پیپر زبانی لیا جائے گا.تمام کلاسز تھری سے 8 تک 50 نمبر کا پیپر ایم سی کیو(MCQs) طرز کا ہوگا جسمیں 25 MCQs اور ہر MCQکے 2 نمبر ہوں گے.پیپر تمام لازمی مضامین کے لیے جائیں گے. جس کے ہر مضمون کے 100 سوالات کا ذخیرہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن دے گا. اور سکول خود سے پچیس(25) سوالات کا پیپر بنائے گا.چھٹیوں کے کام کے 50 نمبرز ہیں. وہ بھی متعلقہ ٹیچر نمبر دے کر اور 50 نمبر پیپر کے جمع کر کے کل 100 نمبرز میں سے حاصل کردہ نمبرز بطور مضمون رزلٹ سکول ہیڈ ٹیچر کو جمع کرا دے گا. سکول تمام سٹوڈنٹس کو 10 جون سے پہلے  رزلٹ جاری کرے گا.سکول ہیڈ تمام رزلٹس کو رزلٹ شیٹ میں بنا کر متعلقہ آفیسر بالا کو ارسال کر دے گا۔ دریں اثنا سکولوں میں امتحانات نہ کرنے پر امداد روک جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا بتایاگیا ہے کہ  سرکاری سکولوں میں طلباء کے سالانہ امتحانات کا معاملہ گھمبیر ہوگیا ہے،امتحانات نہ ہوئے تو ورلڈ بینک کی جانب سے 30 کروڑ روپے کی بیرونی امداد روک لی جائے گی۔  محکمہ سکولزنے امداد کے حصول کیلئے سالانہ امتحانات سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر سکول ایجوکیشن سے وقت مانگ لیا ہے۔

مزیدخبریں