جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) پی پی 137کے سینئر نائب صدر و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا ہے کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کے مصائب اور دکھوں کو کم کرنے کی بجائے پہلے کی نسبت 200 گنا اضافہ کر دیا پی ٹی آئی کے پونے تین سالہ دور اقتدارکے بعد آج عوام مایوس اور مفلوک الحال ہیں جنہیں حکومت مسلسل جھوٹے دلاسوں سے بہلانے کی کوشش کررہی ہے، اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ہر آنے والا لمحہ قوم کیلئے پریشانیوں اور مصائب کا سبب بن رہا ہے عوام موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روز گار ی اور ٹیکسوں کی بھرمار نے عوام کو پریشان اور بدحال کردیا ۔