شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے بھڑکیں اور چیخیں کسی کام نہیں آئیں گی کرپشن کا حساب دیئے بغیرنواز زرداری خاندان بچ نہیں سکتے لوٹی ہوئی دولت واپس کئے بغیر کوئی جان بخشی کا سوچے بھی نہیں، حکومت کو کرپشن میں ملوث لوگوں سے کوئی خطرہ نہیں کرپشن کا پیسہ بچانے کے لئے اکٹھے ہونے والے اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ماضی میں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑنے اور کرپشن کے الزامات لگانے والے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے تحریک انصاف کی حکومت کی عوامی مسائل پر گہری نظر ہے جن پر جلد ہی قابو پالیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا اپنی کرپشن کو بچانے کیلئے کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا قابل مذمت ہے پوری قوم نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ۔