منڈی فیض آباد (نامہ نگار )پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اور سابق ایم پی اے سید ابرار حسنین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے غریب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے غربا کو روٹی کپڑا اور مکان کا وعدہ پورا کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے آج بھی پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے انہوںنے کہا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر ہم نے جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کے لیے عہد کیا مگر بعض نا عاقب نا اندیش سیاستدانوں نے ہمارے موقف سے روگردانی کی انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے اس موقع پررونق علی رونقی بھی موجود تھے۔