عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے:حنظلہ مبشر شیخ 

Apr 16, 2021

پتو کی (نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف ایم سی پتوکی کے سینئر نائب صدر حنظلہ مبشر شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آ ئی کی حکومت سستے رمضان بازاروں میں اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کو یقینی بنا ر ہی ہے ، عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ اس موقع پرصدر تحریک انصاف اندرون سٹی شیخ محمد افضل ، نائب صدر پروفیشنل انجمن تاجران شیخ احسان اقبال ،   ممبرز اینٹی نارکوٹکس سلمان احمد جاوید ،طلحہ زبیر اوپل، امجد اقبال قادری ، سلامت علی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ حنظلہ مبشر شیخ نے مزید کہا کہ کرپٹ اپوزیشن ذاتی مفادات کی خاطر آ پس میں دست و گریبان ہے ، انہیں ملک و قوم کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ۔

مزیدخبریں