رمضان المبارک کے بعد حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کاآغاز ہوگا: وسیم انجم سندھو 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ نواز لیگ قومی سلامتی کے معاملات پر اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہے تاہم حکومت کوبھی اپنی ذمہ داریوں کااحساس کرنا ہوگا ملک گیر احتجاج سے حکومت کی نااہلی اور نالائقی ثابت ہوگئی پرتشدد کا واقعات سے عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی میاںشہباز شریف کی رہائی سے بھی ملکی حالات میں بہتری آئیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے یہا ںصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پھر بھی سب اچھا کا نعرہ لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہی ہے انہوں نے کہاکہ کبھی حکومت کرونا وائرس کے پیچھے چھپتی ہے توکبھی وہ مذہبی جماعت کیساتھ معاہدوں سے منحرف ہوکر ملکی حالات کو بگاڑنے میں اپنا کردارادا کرتی ہے ۔ رمضان المبارک کے بعد حکومت کیخلاف فیصلہ کن تحریک کاآغاز ہوگا جو حکمرانوںکو انکے منطقی انجام تک پہنچا کرہی دم لے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...