شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین پاسٹرز الائنس پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں اپوزیشن حکومت کا ساتھ دے دہشتگردی کے خاتمے کی جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں ان کی مثال نہیں ملتی جس سے دہشت گردی کی کاروائیوں میںکمی اور سہولت کاروں کی مذموم سرگرمیوں کا خاتمہ ہوا، انتہاپسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے والی قوتوں کے خلاف کاروائیاں بھی پاکستان کے کریڈٹ پر ہیں، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قیصر شہزاد نے کہا کہ پاکستان کے عوام پرامن ہیں، یہاں بیرونی قوتوں نے اپنے ایجنڈے مسلط کرنے کے لئے انتہاپسند اور شرپسند گروہوں کو بیرونی ایجنڈہ کی تکمیل کیلئے ملک دشمن قوتوں نے سپورٹ کیا جن کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کے نتیجہ میں پاکستان میں قیام امن ممکن ہواجس کا کریڈٹ افواج پاکستان کو جاتا ہے، پاکستان کو مضبوط بنانے تمام شعبوں کی قربانیاں واضح طور پر سب کے سامنے ہیں آئندہ بھی پوری پاکستانی قوم ملکی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دے گی اور امن قائم کرنے والے اداروں کا ہمیشہ بھرپور ساتھ دیتی رہے گی ۔