سراج الحق 20اور21اپریل کوجڑواں شہروں کا دورہ کریں گے

 راولپنڈی (جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہراقبال حسن اورامیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطار ق سلیم 20اپریل کو ضلع اسلام آباد اور 21اپریل کوضلع راولپنڈی دورہ کریں گے،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق دورے کے دوران منعقدہ اجلاس میں تنظیمی وسیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران بھی شریک ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن