گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنرمحمد سہیل خواجہ نے وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کو فروغ دینے کے لیے ضلع بھر کے نجی وسرکاری سکولوں میں ون ٹائم ٹری پلانٹیشن کرنے کاہدف مقرر اس ضمن میں سی ای اوایجوکیشن اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیاانہوں نے سی ای او ایجوکیشن کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان سے مل کر ایک ہی وقت میں شجرکاری کا مشترکہ پلان تیار کرنے سے متعلق ہدایات جاری کر دیں تاکہ بیک وقت لاکھوں پودے لگاکرضلع کانام گینزبک آف ورلڈریکارڈمیں درج کراتے ہوئے پاکستان کانام روشن کیاجاسکے اور گوجرانوالہ کو صاف وسرسبزبناکروزیراعظم پاکستان کے ویژن کوعملی جامہ پہنایا جاسکے اس ضمن میں نجی وسرکاری سکولوں کے سربراہا ن طا لبعلموں کوشجرکاری کی طرف راغب کریں اور ہر بچہ پلان کے مطابق 10,10 پودے لگائے گا اور شجرکاری کی پہلے اوربعد والی تصاویروزیراعظم کلین گرین پاکستان انڈیکس کے ڈیش بورڈ پراپلوڈ کرے گا، مہم میں خصوصی دلچسپی لینے والے بچے اورٹیچرکوڈپٹی کمشنرمونوکاگرین بیج دیاجائیگااور آؤٹ سٹینڈنگ کارکردگی کامظاہرہ کرنیوا لے بچوں کوڈپٹی کمشنر گولڈمیڈل سے نوازا جائیگاان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ تعلیم اورنجی سکولزایسوسی ا یشنز کے نمائندوں کے وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سکولوں میں ون ٹائم ٹری پلانٹیشن کاہدف مقرر
Apr 16, 2021