کمشنر گوجرانوالہ کا سی ای اوہیلتھ کے ہمراہ کرونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ

Apr 16, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کا ضلع کونسل ہال میں بنائے گئے کرونا ویکسینیشن سنٹر کا دورہ  سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجادبٹ ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، فوکل پرسن ڈاکر معیز ، پی ایس او ندیم بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے کمشنر نے سنٹر کی صفائی اور کرونا ایس او پیز  پر عمل درآمد کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہو ئے کہاکہ حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق سنٹر کی صفائی ستھرائی اور کرونا ایس او پیز کے حوالہ سے مثالی سنٹر بنایا جائے انہو ں نے کہاکہ اس سلسلہ میں کو ئی کو تاہی اور سستی برداست نہیں کی جائے گی اورعدم دلچسپی  برتنے والوں کی فوری جواب طلبی ہو گی انہو ں نے سنٹر میں ویکسینیشن کیلئے آئے ہو ئے افراد سے ان کی خیریت دریافت کی۔

مزیدخبریں