ہونہار پاکستانی طالبہ ”فضہ سید“ کا اعزاز

Apr 16, 2021

طاہر منیر طاہر

دبئی

طاہر منیر طاہر

دبئی میں مقیم ایک سترہ سالہ پاکستانی طالبہ فضہ سید نے حال ہی میں ایک اعزاز حاصل کیا ہے اور کیلیفورنیا امریکہ میں مقیم 2.1 ملین طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب صدر فنانس کا عہدہ حاصل کیا ہے۔ 116 کمیونٹی کالجوں کے مابین ہونے والے ان انتخابات میں 76 نمائندوں سے 43 ووٹ حاصل کئے اور 10 ووٹوں کی برتری سے نائب صدر فنانس منتخب ہو گئیں۔ فضہ سید کا یہ اعزاز یقینا پاکستانی کمیونٹی کیلئے ایک اچھی اور مثبت خبر ہے جس پر امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے انہیں مبارکباد دی ہے اور ان کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔ فضہ سید کے والد ڈاکٹر ایس ایم طاہر خود بھی ایک ممتاز ماہر تعلیم ہیں اور عرصہ دراز سے دبئی میں ایک تعلیمی ادارہ چلا رہے ہیں جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک کے طلباءو طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ طلباءسینٹ برائے کیلیفورنیا کمیونٹی کالجز SSCCC کے آن لائن ہونے والے انتخابات میں فضہ سید کا نائب صدر فنانس منتخب ہو جانا بڑی اور پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر فضہ سید نے کہا کہ وہ طلبہ کے حقوق اور ان کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے طلباءکی ملازمتوں، وطیفہ اور تعلیم کیلئے فنڈ مختص کرنے کیلئے عطیہ دینے والوں اور مالی امداد فراہم کرنے والوں کی تلاش کرکے آمدنی کے ذرائع بڑھائیں گی۔ فضہ سید نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ 2.1 ملین طلبہ کی نمائندگی کر رہی ہیں اور ان کی تعلیم و فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہی ہیں۔ فضہ سید کا کہنا ہے کہ وہ عالمی وباءکرونا کے بعد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے منتقل ہونا چاہتی ہیں اور وہاں ہائی سکول آف بزنس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد دبئی واپس آکر کام کرنا چاہتی ہیں۔

مزیدخبریں