رمضان المبارک کی آمد پر پشاورمیں کھجور کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیاگیا ۔مختلف اقسام کی کھجوروں کی قیمتوں میں فی کلو 200سے300روپے اضافہ کیاگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبار ک کی آمد پر پشاورمیں جہاں دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں کھجوریں بھی مہنگی کر دی گئی ہیں اور اندرون شہر سمیت پشاور صدر کے علاقوں میں مختلف اقسام کی کھجوروں کی فی کلو قیمت میں200سے300روپے تک اضافہ کیاگیا ہے ۔کھجورکے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے ایران سے بلوچستان کھجوریں نہیں پہنچ رہیں اسی طرح سندھ کے مختلف علاقوں سے بھی پشاورکھجوریں نہیں آرہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے تاہم شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔