معروف امریکی اداکارہ جینیفر لوپیز اور سابق بیس بال کھلاڑی الیکس روڈریگ اسپلٹ نے اپنی منگنی توڑنے کا اعلان کر دیا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز میڈیا کو ایک مشترکہ بیان دیتے ہوئے ادکارہ جینیفر اور الیکس نےبتایا کہ ہمیں یہ احساس ہوچکا ہے کہ ہم دوست کی حیثیت سے بہتر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مشترکہ کاروبار اور منصوبوں پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اورہم ایک دوسرے اور ایک دوسرے کے بچوں کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 51 سالہ لوپیز اور 45 سالہ کھلاڑی روڈریگ نے دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2019 کے آخر میں منگنی کی تھی ۔