کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کمبائینڈ ملٹری ہسپتال اور  ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال راولپنڈی آمد، کلعدم تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کے تشدد سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور رینجرز کے جوانوں کی عیادت کی، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رینجرز کےجوانوں اور پولیس اہلکاروں کو شاباش،  پیشہ وارانہ امور پر زبردست خراج تحسین۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کے حوالے سے بہت زبردست کام کیا، امن و امان بحال رکھنے پر پولیس اور رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہت ہمت اور بہادری دکھائی، کلعدم تنظیم کے کارکنوں کی متشددانہ کاروائیوں کا تحمل سے مقابلہ کیا،کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ای پیپر دی نیشن