فیروزوالہ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے کوٹ عبدالمالک میں حکیم نے مریضہ خاتون کے ساتھ زیادتی کر ڈالی،لاہور روڈ کی باتیں معراج پورہ میں برف دینے کے بہانے نوجوان عاصم نے دوشیزہ (ع) سے زیادتی کر ڈالی ملزم فرار ہوگیا، تھانہ صدر کے علاقہ میں چار افراد نے تین بہنوں کو اغوا کر لیا ایک بہن کو قصبہ جنڈیالہ میں ایک ماہ تک محبوس رکھ کر نوجوان زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، دیپالپور میں زیادتی کے مختلف واقعات میںاوباشوں نے طالبہ، خاتون اور لڑکے کو نشانہ بنا ڈالا جبکہ ڈسکہ میں اوباش نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ کی خاتون حکیم کے پاس دوائی لینے کیلئے آئی تو حکیم محمد حنیف نے اس کے ساتھ زیادتی کر ڈالی فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔ ادھر تھانہ صدر پولیس نے موقع پا کر بھاگ کر گھر آ جانے والی لڑکی کی رپورٹ پر ملزم سنیل مسیح، رفیق مسیح، عرفان مسیح صفدر اور ان کے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔