موجودہ ترقیاتی پروگرام پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے‘ عثمان بزدار 


لاہور (آئی این پی)پنجاب کے عبوری وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ کا موجودہ ترقیاتی پروگرام سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے‘15سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 85ارب روپے کے غیر معمولی اضافے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے‘85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 645ارب روپے تک بڑھایا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 15سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2021-22 کے حجم میں 85ارب روپے کے غیر معمولی اضافے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 85ارب روپے کے اضافے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 645ارب روپے تک بڑھایا گیا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ کا موجودہ ترقیاتی پروگرام سب سے بڑا ڈویلپمنٹ پروگرام ہے، اسکیموں کے آغاز سے مکمل ہونے کا ٹائم فریم مرتب کیا گیا ہے۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنایا گیا ہے، پنجاب کے تاریخ ساز ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کی خود نگرانی کی ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ فنڈز لیپس کے منفی کلچر کی حوصلہ شکنی کی گئی ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام صوبے کے عوام کی خوشحالی کا روڈ میپ ہے۔

ای پیپر دی نیشن