یوٹیلیٹی سٹورز پر رعیتی کے ساتھ نارمل خریداری، دونوں کیلئے شناختی کارڈ لازمی


لاہور(کامرس رپورٹر )یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان کے لئے خریداری کرنے والے صارفین کے لئے اچانک خریداری پالیسی تبدیل کر دی ہے اب رمضان پیکج کے تحت اشیاء  کی خریداری اور نارمل پرائس پر خریداری دونوں کے لئے شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا ہے۔سابقہ پالیسی کے مطابق رمضان پیکج کے تحت اشیاء کی خریداری کیلئے شناختی کارڈ کی شرط عائد تھی جبکہ شناختی کارڈ کے بغیر آنے والے صارفین کو نارمل پرائس پر اشیاء خریدنے کی اجازت تھی۔یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء کی خریداری کے لئے پالیسی میں تبدیلی پر شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بیوروکریسی کی موجودہ حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر سیل میں بھی کمی آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن