لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے سابقہ مرکزی ناظم ،مشن اشاعت القرآن کے داعی،مبلغ اسلام اورمعروف مایانازصحافی شیخ محمداختروحیدکے بھائی مولاناشیخ اصغروحیدؒ کے انتقال پرعلماء اورمختلف دینی ومذہبی رہنمائوںاسلامی جمہوری اتحادکے سربراہ علامہ زبیر احمد ظہیر، خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیر آزاد، مولاناعبدالغفارروپڑی ،علامہ محمد ممتاز اعوان ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے)، حافظ شعیب الرحمن قاسمی ،شیخ محمدنعیم بادشاہ ،مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم ،مولانامحمداسلم ندیم ،مفتی سیدعاشق حسین ،مولاناابوہریرہ سلفی ،مولانامحمدحنیف حقانی ،مفتی محمداسعد نیاز ،قاری شہریاراحمد ،حافظ افتخاراحمدفخر،قاری محمدمنسوب رحیمی ،علامہ وقاص حیدر ،حافظ محمدیعقوب شاہ ،مولاناضیاء الرحمن فاروقی ،مرزامحمدآصف بیگ ،علامہ نوازڈوگر ،قاری محمددائودنقشبندی اورقاری محمدقاسم بلوچ نے مولاناشیخ اصغروحیدؒ کے انتقال پرانتہائی دکھ وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک ایک مخلص عالم دین ومبلغ اسلام سے محروم ہوگیا۔ پوری زندگی دین اسلام سیکھتے اورسکھاتے گزاردی نصف صدی سے زائددروس قرآن مجیددیئے اورپوری زندگی دین اسلام کی اشاعت اورخدمت میںگزاردی۔ اسلام کے ایسے سچے ترجمان کئی سالوںبعدپیداہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم ومغفورشیخ اصغروحیدؒ کوجنت الفردوس میںاعلیٰ مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل اجرعظیم عطاء کرے۔
مبلغ اسلام مولاناشیخ اصغروحیدکے انتقال پراظہارتعزیت
Apr 16, 2022