بھارت :آندھرا پردیش میں آلودہ پانی پینے سے3افراد ہلاک،35 ہسپتالوں میں داخل

Apr 16, 2022


نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرنول کیعلاگڈ منڈل کے جمبولادین گاں  میں آلودہ پانی پینے کے نیتجے  میں 3 افراد ہلاک جبکہ 35 ہسپتالوں میں داخل  ہو گئیہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  جمبولادین گاں میں مبینہ طور پر آلودہ پانی پینے کے بعدبہت سے لوگ بیمار ہو گئے ہیں جن میں سے3 افراد ہلاک  اور 35  افرادریاست کے صحت مراکز اور علاگڈہ اور نندیال کے سرکاری  ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 

ضلع کرنول کے طبی اور صحت افسر ڈاکٹر راما گڈایا نے کہا کہ دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کے محکمے کے اہلکاروں نے جانچ کے لیے پانی کے نمونے لیے ہیں وہ اموات اور ہسپتالوں میں  داخل ہونے کی وجہ معلوم کرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں