امریکہ میں چینی سفارتخانے کی  امریکی قانون سازوں کے  دورہ تائیوان کی شدید مذمت


واشنگٹن (شِنہوا) امریکہ میں چینی سفارت خانہ نے کانگریس کے دونوں ایوانوں کے 6 امریکی قانون سازوں کے چین کے تائیوان خطے کے دورے کی شدید مخالفت کی ہے۔میڈیا سوال کا جواب دیتے ہوئے سفارتخانہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ دورہ  " ایک چین اصول اور تین چین۔ امریکہ مشترکہ اعلامیہ کی شرائط کی سنگین خلاف ورزی ہے"۔ترجمان نے کہا کہ " ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین پالیسی پر عمل پیرا ہونے کے اپنے عہد کا احترم کرے۔ ایک چین اصول اور تین چین۔امریکہ مشترکہ اعلامیہ کی دل سے پاسداری کرے۔ تائیوان کے ساتھ تمام قسم کے سرکاری رابطے فوری طور پر روکے، اور "تائیوان کی آزادی کی علیحدگی پسندوں قوتوں" کو غلط پیغامات بھیجنے سے گریز کرے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس سے چین-امریکہ کے تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچ جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے سخت اقدامات جاری رکھے گا۔امریکی کانگریس کا وفد جمعرات کو تائیوان پہنچا تھا، وفد کی قیادت نیوجرسی سے ڈیموکریٹ اورسینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین باب مینیڈز اور جنوبی کیرولینا سے ری پبلیکن اور سینیٹ کی بجٹ کے رینکنگ  رکن لنڈسے گراہم کررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن