لندن، بیجنگ (آئی این پی، شنہوا) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک سو گیارہ اعشاریہ ستر ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل ایک سو سات ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔ دریں اثناء چین ہفتے سے پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں کمی کرے گا۔ ملک کے اعلیٰ اقتصادی منصوبہ ساز ادارے قومی ترقی و اصلاحات کمشن نے جمعہ کو بتایا کہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ تبدیلیوں کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کی خوردہ قیمتوں میں بالترتیب 545 یوآن (تقریباً 85.3 امریکی ڈالر) اور 530 یوآن فی ٹن کمی کی جائے گی۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، چین آج سے کمی کریگا
Apr 16, 2022